ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری اسکولوں میں جل جیون مشن کے تحت پانی فراہم کرنے اورشفاف پینے کے پانی کا ٹسٹ کرنے مرکزی حکومت کا فیصلہ

سرکاری اسکولوں میں جل جیون مشن کے تحت پانی فراہم کرنے اورشفاف پینے کے پانی کا ٹسٹ کرنے مرکزی حکومت کا فیصلہ

Wed, 04 Nov 2020 23:12:33    S.O. News Service

بنگلورو،4؍نومبر(ایس او نیوز) کووِڈ۔19کے پیش نظر بچوں کی صحت کومدنظررکھتے ہوئے ریاست کے تمام سرکاری اورامدادی اسکولوں میں پینے کے پانی کی شفافیت کے تعلق سے ٹسٹ لے کرسرٹی فکیٹ حاصل کرنا مرکزی حکومت نے لازمی قراردیا ہے۔

اطلاع کے مطابق محکمہ تعلیمات عامہ اورلروا شکشا ابھیان کرناٹک کی گزارش پر ریاست بھر میں تمام سرکاری اورامدادی اسکولوں میں پینے کے پانی کا ٹسٹ مفت کرواتے ہوئے سرٹی فکیٹ جاری کرنے محکمہ دیہی پینے کا پانی وصفائی نے فیصلہ کیا ہے۔

بتایا جاتاہے کہ پینے کے پانی کی سہولت نہ ہونے اورٹسٹ کے دوران ناقابل استعمال پانی کی سرٹی فکیٹ جاری کرنے والے اسکولوں کے لئے ”جل جیون مشن“ اسکیم کے تحت شفاف پینے کا پانی فراہم کرنے کا مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس پرابھی مکمل طورپر قابو پایا نہیں جاسکا ہے،اس درمیان گزشتہ7/ماہ سے بند اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے، اس لئے بچوں کی صحت اورکورونا وائرس کوپھیلنے سے روکنے کے لئے یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔اکثردیہی علاقوں میں فلورائڈ شامل پانی پینے کے لئے حاصل ہوتا ہے جس کی وجہ سے اکثرطلبہ بچپن سے ہی مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، اس لئے تمام اسکولوں میں فراہم پینے کے پانی کی شفافیت کا ٹسٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

بتایا جاتاہے کہ محکمہ کی جانب سے ضلع وتعلقہ سطح سے پینے کے پانی کا ٹسٹ کروانے والے لیبارٹریزمیں پانی کا معیار جانچا جائے گا،جس کے لئے چنداسکولوں کے پانی کانمونہ حاصل کیاجاچکا ہے۔محکمہ تعلیمات عامہ کمشنر انوکمار نے بتایا کہ اسکولوں میں بچوں کوشفاف پینے کا پانی فراہم کرنے یہ فیصلہ لیاگیا ہے اورریاست بھرمیں تقریباً6/ہزار سے زیادہ سرکاری اورامدادی اسکولوں میں جہاں پانی کی سہولت نہیں ہے”جل جیون مشن“کے تحت پانی فراہم کیاجائے گا۔


Share: